کراچی پورٹ سے ریکوڈک کیلئے ریلوے کارگو ہینڈلنگ کیلئے تیار ہیں: کے پی ٹی

Published On 09 January,2026 06:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پورٹ اور پرائیویٹ ٹرمینلز کی کارگو ہینڈلنگ کو جدید طرز پر فعال کرنے کا منصوبہ تیار ہوگیا۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ سے ریکوڈک کیلئے ریلوے کارگو ہینڈلنگ کیلئے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کے پی ٹی کو گرین سگنل دے دیا، بندرگاہ پر ریلوے کارگو ہینڈلنگ پانچ ماہ میں دگنی ہوجائے گی۔

پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی کی ریلوے کارگو ہینڈلنگ رواں سال 5 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوجائے گی۔

کے پی ٹی کے مطابق ماڈل سسٹم سے فیری سروس کے مسافروں کو پاکستان ریلوے سے لنک کیا جائے گا۔

ملک بھر سے ریلوے کارگو ہینڈلنگ سے درآمدات و برآمدات کی ترسیل بلاتعطل جاری رہے گی۔