این مورگن نے پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا

Last Updated On 14 March,2018 10:33 pm

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلش ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین این مورگن نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچزکھیلنے کیلیے پاکستان نہیں جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلیے پاکستان جانے کے بجائے فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا کیوں کہ دسمبر سے سفر کر رہا ہوں پاکستان میں گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل کافی مثبت تھا۔ این مورگن نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، اس کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ واپس آ رہی ہے۔