پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

Last Updated On 15 March,2018 04:02 pm

شارجہ (دنیا نیوز ) پی ایس ایل تھری میں شارجہ کےمیدان میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، پشاور زلمی کا کراچی کنگز جبکہ کوئٹہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل میں آج ایک نہیں دو ہائی وولٹیج مقابلے ہوں گے۔

دن کا پہلا مقابلہ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہو گا، چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود زلمی کو اپنے ڈینجر زون سے نکلنے یعنی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے اگلے دونوں میچ جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔

دوسرے میچ میں رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاپ ٹیم اسلام آباد کا چیلنج درپیش ہوگا۔ جو جیتا وہ سکندر کے مصداق کامیابی سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ بھی ملے گا۔