پی ایس ایل فائنل ، بنکوں کے باہر کرکٹ دیوانوں کی قطاریں

Last Updated On 15 March,2018 12:02 pm

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ لینے کیلئے نجی کوریئر سینٹر پر شائقین کی لمبی قطاریں لگی ہیں، ایک ہزار کے بعد چار ہزار والے ٹکٹ بھی ختم ہو گئے۔ کرکٹ دیوانوں کا کہنا ہے سستے نہیں تو مہنگے ٹکٹ خرید کر ہی واپس جائیں گے۔

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا میلہ شروع ہونے والا ہے اور اس کیلئے رکٹ دیوانوں کو ٹکٹوں کی تلاش ہے۔ آن لائن ویب سائٹ کریش ہوئی تو منچلے جوق در جوق نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پہنچ گئے، دیکھتے ہی دیکھتے ایک ہزار اور پھر چار ہزار والے ٹکٹ بھی ختم ہو گئے۔ آٹھ ہزار اور بارہ ہزار والے ٹکٹ اب بھی دستیاب ہیں۔

سستے ٹکٹ ختم ہونے پر کچھ شائقین مایوس نظر آئے تو کچھ کا کہنا تھا ہر صورت ٹکٹ لے کر جائیں گے۔ شہریوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور کراچی میں پی ایس ایل فائنل میچ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔