نجم سیٹھی بے ضابطگیوں کی رپورٹ عمران خان کو پیش

Last Updated On 09 August,2018 03:17 pm

لاہور (دنیا نیوز ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، بورڈ میں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے مختلف عہدوں پر دوستوں کو نوازا۔

نئے پاکستان میں نجم سیٹھی کا بطور چیئرمین پی سی بی عہدہ خطرے میں پڑ گیا، کرکٹ بورڈ میں بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ نامزد وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی صرف عہدے سے فارغ نہیں ہوں گے بلکہ ان سے بورڈ میں بے ضابطگیوں کا حساب بھی لیا جائے گا۔ چیئرمین نے کرکٹ بورڈ میں دوستوں کو ضابطے کے خلاف بھرتی کیا۔ نائلہ بھٹی کو 3 ماہ سے بھی کم دورانیے میں ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

عون زیدی کو سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ منیجر کی ترقی دی گئی، نجم سیٹھی کے ایف بی آر میں کیسز کے حوالے سے بھی چھان بین ہو گی۔