محمد حفیظ کا سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 07 August,2018 01:08 pm

لاہور (دنیا نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی کے ساتھ تنازعے کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اس بات سے نالاں ہیں کہ انہیں اے کیٹگری سے نکال کر بی میں کیوں شامل کیا گیا۔

قومی کرکٹر کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ لئے بغیر ہی قومی کرکٹ ٹیم سے علیحدگی پر بھی غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد حفیظ اب بین الاقوامی لیگز میں شمولیت بارے سوچ رہے ہیں تاکہ اپنی پرفارمنس سے سلیکٹرز اور کوچ مکی آرتھر کو جواب دے سکیں۔