پی سی بی ایوارڈز کی تقریب 8 اگست کو ہوگی

Last Updated On 07 August,2018 11:14 am

لاہور (دنیا نیوز ) پی سی بی کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد 8 اگست کو کراچی میں ہوگا، کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہو گی، بہترین بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

پی سی بی کے سالانہ ایوارڈ ز کا میلہ بدھ کو کراچی میں سجے گا، کرکٹرز کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملے گا یعنی انعامات کی بارش ہو گی، سال کے بہترین بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر کا انتخاب بھی ہوگا جس کیلئے فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں۔

بہترین بائولر کا انعام حسن علی کے حصے میں آنے کا امکان ہے، پاکستان کے نمبر ون آل راؤنڈر کے لئے شاداب خان اور فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہوگا۔ ایمرجنگ کیٹگری میں اوپنر امام الحق کا نام سرفہرست ہے۔ تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی پلئیر آف دی ائیر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈز بھی ملیں گے۔