زلمی آزادی کپ :کوہاٹ ، چترال ،ہری پور کی کامیابی

Last Updated On 09 August,2018 03:41 pm

پشاور (دنیا نیوز ) زلمی آزادی کپ کے میچز کا سلسلہ جاری، دوسرے روز کوہاٹ زلمی، چترال زلمی اور ہری پور زلمی کامیاب رہیں۔

پشاور زلمی کے زیر اہتمام زلمی آزادی کپ کے میچز کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا . دن کے پہلے میچ میں کوہاٹ زلمی بلیوز نے ایف آر زلمی کو چار رنز سے ہرادیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے محمد داؤد چونسٹھ اور شکیل شاہ اڑتیس رنز بناکرنمایاں رہے. دوسرے میچ میں چترال زلمی نے اپر دیر زلمی کو گرینز کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔

فاتھ ٹیم کی جانب سے نوشاد نے چونتیس رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی. تیسرے میچ میں ہری پور زلمی نے ایبٹ آباد زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دیدی .ہری پور زلمی کی جانب سے عاقب جمشید اٹھاون رنز بناکر نمایاں رہے۔