لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے بچوں کے نام کر دیا۔
فخر زمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاؤں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاؤں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لیے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔
My Outstanding Performance Award is dedicated to APS Peshawar. I will personally go to APS and hand it over to children. #RealHeros pic.twitter.com/IwL9FlND4l
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) August 9, 2018