لندن (نیٹ نیوز ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ کوہلی نے خود کو دورہ انگلینڈ میں بڑا بلے باز ثابت کر دیا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دورے سے قبل کوہلی کی فارم کچھ خاص نہیں تھی ۔
ان کی فارم کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری تھیں مگر انہوں نے چھ اننگز میں 73 کی اوسط سے 440 رنز بنا کر ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔