ناٹنگھم: (ویب ڈیسک) انگلش فاسٹ بالر اسٹوارٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے تین ہزار رنز اور 400 سے زائد وکٹٰیں حاصل کر لیں۔
براڈ نے بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 20 رنز بنا کر 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ تین ہزار رنز کے ساتھ 400 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں آل راؤنڈر بھی بن گئے ہیں۔
اسٹوارٹ براڈ سے قبل بھارت کے سابق کپتان کیپل دیو، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر سر رچرڈ ہیڈلی، آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اور سابق جنوبی افریقی کپتان شان پولاک بھی یہ بہترین کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔