پشاور (دنیا نیوز ) پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے متاثرین سیلاب/بارش کے لیے امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشکلات میں گھرے کیرالہ کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، بھارتی ریاست کیرالہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی بڑی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کیرالہ میں ہونیوالے بڑے جانی اور مالی نقصان پر انہیں افسوس ہے. وہ زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیرالہ متاثرین کے لیے پانچ ہزار ٹینٹس اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، ان کی دعائیں اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔