ناٹنگھم ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دیدی

Last Updated On 22 August,2018 05:39 pm

لندن: (دنیا نیوز) بھارت نے میزبان انگلینڈ کو ناٹنگھم ٹیسٹ دو سو تین رنز سے ہر اکر پانچ میچوں کی سیریز کا اسکور دو ایک کر لیا، بھمرا نے پہلی بار پانچ شکار کیے۔

سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کا آخری روز فیصلہ کن ثابت ہوا، میزبان انگلینڈ نے پانچ سو اکیس رنز کے بھارتی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچویں روز تین سو گیارہ رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے کھیل شروع کیا، روی چندرن ایشون نے جمی اینڈرسن کو میچ کے تیسرے ہی اوور میں اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کی اننگز 317 رنز پر تمام کر دی۔

پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے والے جوز بٹلر 106 رنز پر آؤٹ ہوئے، جسپریت بمرا نے 85 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں جب کپتان ویرات کوہلی کے تگڑے سینکڑے سے اور ہردیک پانڈیا کے ناٹ آؤٹ باون رنز سے سات وکٹ پر ٹوٹل تین سو باون تک پہنچا تو اننگز ڈیکلیئر کر دی، دو سو تین رنز کی جیت سے پانچ میچز کی سیریز کا اسکور دو ایک کر لیا۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلا جائے۔