نوٹنگھم ٹیسٹ: پہلے روز بھارت کے 6 وکٹوں پر 307رنز

Last Updated On 19 August,2018 06:39 pm

نوٹنگم : (دنیا نیوز) نروس نائنٹیز کا شکار کپتان ویرات کوہلی 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نوٹنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت نےسیریز میں پہلی بار 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا، مہمان ٹیم کی ابتدائی تین وکٹیں بیاسی رنز پر گریں۔ ویرات کوہلی اور اجنکیا رہانے کے درمیان ایک سو انسٹھ رنز کی شراکت نے بیٹنگ کی گرتی دیوار کو سنبھالا دیا، اجنکیا رہانے اکیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان کوہلی نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔ وہ ستانوے رنز پر عادل راشد کا نشانہ بنے۔

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم نے 6وکٹوں پر 307رنز بنالئے، کرس ووکس نے تین شکار کئے، انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔