اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈکپ فاتح ٹیم سمیت ماضی کے کھلاڑیوں کی انٹری بھی زبردست تھی جن کے ساتھ عمران خان نے تجربات شیئر کیے، کرکٹ کو بہتر کیسے کیا جائے، مشورے بھی لیے۔
اسلام آباد میں سجی حلف برداری تقریب سے پہلے عمران خان نے مہمان کرکٹرز سے ایک گھنٹہ ملاقات کی۔ حلف برداری تقریب میں 7 ورلڈکپ کھلاڑیوں سمیت 11 پاکستانی کرکٹر شریک ہوے، جاوید میانداد، رمیز راجہ، انضمام الحق، معین خان، وسیم اکرم، مشتاق احمد اور عاقب جاوید تقریب میں شامل ہوئے۔ ورلڈ کپ کھلاڑیوں کے علاوہ لیجنڈ عبد القادر، مدثر نذر، وقار یونس نے بھی شرکت کی۔
حلف برداری سے پہلے کرکٹرز سے ملاقات میں عمران خان نے اپنے کیرئر کے تجربات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے کون سی چیزیں سیکھیں جو انہیں بائیس سالہ سیاسی کیرئر میں کام آئیں۔ کبھی ہار نہ ماننے اور ٹیم ممبرز کا جذبہ ابھار کر رکھنے کو قائدانہ صلاحیت قرار دیا، ساتھ ہی ورلڈکپ فاتح کپتان نے کرکٹ کو بہتر بنانے کے مشورے بھی لیے۔