چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا

Last Updated On 20 August,2018 09:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ اور ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ نئی حکومت کے آنے کا انتطار کر رہا۔

نجم سیٹھی نے چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دینےکلئے نئےوزیراعظم کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

 کچھ روز قبل نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے اور اگر وہ اپنے کسی شخص کو پی سی بی میں لانا چاہتے ہیں تو مجھے اشارہ کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا چیئرمین مقرر کرنا، پیٹرن ان چیف کا استحقاق ہے

نجم سیٹھی نے کہا کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھاوں گا جس سے پی سی بی کو نقصان ہو، کرکٹ سے میری روزی روٹی وابستہ نہیں ہے، میں ٹی وی پر اپنا شو بھی شروع کرسکتا ہوں، میں نے کوئی کوئی غلط کام نہیں کیا ہے کہ گھبراؤں۔

2013 کے عام انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو نواز شریف کے قریب سمجھے جانے والے نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری سونپ دی گئیں جو ان عام انتخابات کے موقع پر پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ تھے۔