وزیراعظم سے نامزد چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، کرکٹ کے فروغ پر بات چیت

Last Updated On 22 August,2018 10:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین احسان مانی نے آج بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں احسان مانی نے اُن پر اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران کرکٹ بورڈ میں احسان مانی کی نئی ذمہ داریوں، کرکٹ کے فروغ اور پی سی بی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے امیدوار احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین کے انتخاب اور بورڈ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ گورننگ بورڈ کے دیگر ارکان سے رابطے کر رہا ہوں، اُمید ہے چیئرمین کے انتخاب میں تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، اگر چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گیا تو آپ کی توقعات پر پورا اُتروں گا، انکا کہنا تھا کہ امید ہے وزیراعظم کی لیڈر شپ میں پی سی بی میرٹ پر چلے گا۔