ایشیا کرکٹ کپ کا شیڈول جاری، 19ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا دبئی میں ٹاکرا

Last Updated On 25 August,2018 06:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کرکٹ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، 19ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا دبئی میں ٹاکرا ہو گا، افتتاحی روز 15 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔

14ویں ایشیا کپ کا شیڈول جاری، ایشیا کا نیا کرکٹ چیمپئن کون ہو گا چھ ٹیموں کے درمیان 15ستمبر سے میدان سجے گا۔ 19ستمبر کو پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

افتتاحی روز بنگلہ دیش کی ٹیم دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی، 2014 کا ایشیا کپ آئی لینڈرز نے جیتا تھا۔ متحدہ عرب امارات تیسری بار میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔