لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے 2 ارکان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، احسان مانی اور اسد علی خان گورننگ بورڈ کے ممبر ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی کابینہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان سرگرم ہو گئے۔ گورننگ بورڈ میں 2 نام شامل کر لئے گئے۔ احسان مانی اوراسد خان کو گورننگ بورڈ میں 3 سال کیلئے نامزد کیا گیا۔
گورننگ بورڈ تشکیل دینے کے بعد کرکٹ بورڈ کے قانون مطابق تبدیلیاں عمل میں لائی جائیگی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق گورننگ بورڈ سے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا۔