لاہور (دنیا نیوز ) قومی آل راؤنڈر عماد وسیم دوسرے بار بھی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے، ایشیا کپ کیلئے ان کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
فٹنس مسائل نے عماد وسیم کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگا دیا، وہ دوسری بار فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔ پیر کو وہ "یویو" اور دو کلومیٹر دوڑ میں ناکام ہوئے، آج سکن فولڈ ٹیسٹ بھی کلیئر نہ کر سکے۔
فٹنس مسائل کے باعث عماد طویل عرصے سے قومی ٹیم سے آؤٹ ہیں، رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ میں بھی ان کی سلیکشن کا امکان ختم ہو گیا ہے۔