ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان، سرفراز کپتان مقرر

Last Updated On 04 September,2018 04:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔ قومی سکواڈ میں 6 فاسٹ بولرز شامل کئے گئے ہیں۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ 6 فاسٹ بولرز کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں کچھ چیزیں آزمانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں فاسٹ بولرز پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔