ایشیا کپ سپر4مرحلہ: کل پاکستان کا بھارت سےمقابلہ، افغان بنگالی شیروں سےٹکرائیں گے

Last Updated On 22 September,2018 02:17 pm

لاہور: (دنیانیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج آرام کا دن ہے، کل پاکستان کا بھارت سے مقابلہ ہوگا جبکہ افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ، متحدہ عرب امارات میں آج تمام ٹیمیں آرام کریں گی، کل دو میچ کھیلے جائیں گے، دبئی میں پاکستان کا راویتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ 

پہلے راؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی 3 ستمبر کو سپر فور کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں شیڈول ہے جس میں افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی، پہلے راؤنڈ میں بنگال ٹائیگرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔