بیجنگ: (دنیا نیوز) تجارتی تنازع پر چین نے امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف کے نفاذ پر ردعمل دیا ہے۔ بیجنگ نے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی ٹیرف کے جواب میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تجارتی تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں، جس کے ذریعے دونوں ممالک مسائل حل کر سکتےہیں، ا س کے لیے امریکا کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین اور امریکا کے تعلقات صرف دو ممالک کے مفادات میں نہیں بلکہ بین الاقوامی برادری کی عام توقعات کو پورا کرتے ہیں لیکن یکطرفہ امریکی اقدامات قبول نہیں۔