پاک بھارت میچ: وزیراعظم عمران خان کی اسٹیڈیم آمد متوقع

Last Updated On 19 September,2018 05:50 pm

ابو ظہبی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے متحدہ عرب امارات میں قیام میں 2 گھنٹے توسیع، پاک بھارت میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہونے کی صورت میں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے متحدہ عرب عمارات میں قیام میں دو گھنٹے توسیع کی گئی ہے، شیڈول کے مطابق پہلے عمران خان نے4 گھنٹے یو اے ای میں قیام کرنا تھا جبکہ توسیع کے بعد عمران خان 6 گھنٹے قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے رات 10 بجے وطن واپس پہنچنا تھا اب رات 12 بجے پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ میں پاکستان کی صورتحال مستحکم ہونے کی صورت میں عمران خان کا اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کا امکان ہے۔