لاہور (دنیا نیوز ) روایتی حریف کے خلاف کرکٹ جنگ ہے، میچ سے پہلے لفظی وار شروع ہو گئی، سرفراز احمد اور فاسٹ بائولر عثمان شنواری نے بیان داغ دیئے۔
عثمان شنواری کہتے ہیں کہ کوہلی کے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، قومی کپتان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئے تو شاہینوں کا مان بڑھ جائے گا۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بڑا میچ ہے، بڑی تیاریاں کر لی ہیں۔ ویرات کوہلی کے نہ ہونے کو ایزی نہیں لیں گے، ساتھ ہی کہا کہ اگر بڑے مہمان یعنی وزیر اعظم عمران خان میدان آ گئے تو سب کا مان بڑھ جائے گا۔
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف مرد میدان بننے والے عثمان خان شنواری نے بھی بیان داغ دیا، پرفارمنس کے بڑے پلان سے اِن ایکشن ہوں گے۔ اس سے پہلے سابق کپتان وقار یونس بھی بھارت کے خلاف ٹیم پاکستان کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔