لاہور (نیٹ نیوز ) پاکستان کے بائیں ہاتھ کے پیسر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف میچ میں 5 وکٹیں لینا چاہتے ہیں۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہے۔ میں نے ہانگ کانگ کے خلاف تین وکٹیں لیں اب مجھے یقین ہے کہ میں بھارت کے خلاف پانچ وکٹیں لے سکتا ہوں۔
محمد عامر کے وکٹیں نہ لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وکٹیں قسمت سے ملتی ہیں ، کبھی کوئی بائولر عام کی بائولنگ کرتا ہے اور اسے وکٹیں مل جاتی ہیں اور کبھی کوئی اپنی بہترین کوشش کے باوجود بھی وکٹ نہیں لے سکتا۔