لاہور (دنیا نیوز ) ایشیا کرکٹ پر راج کرنے کے لیے فائنل سے پہلے فائنل کل ہو گا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ نے ایونٹ کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ابوظہبی کے میدان میں مقابلہ ہوگا، ایشیا کپ کے گروپ بی میں دونوں مضبوط ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ میچ کا آغاز شام ساڑھے چار بجے ہوگا۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، جنید خان، محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان نے وکٹیں اڑانے جبکہ فخر زمان نے ایک اور سنچری بنانے کا پروگرام بنا لیا۔ شعیب ملک اور بابر اعظم بھی چھکے چھڑانے کیلئے پرعزم ہیں۔ بھارت کی جانب سے شکھر دھون اور کے ایل راہول اپنی ٹیم کا مان رکھنے کی کوشش کریں گے۔ اکشر پاٹیل اور بمرا بھی وکٹوں کے حصول کیلئے جان لڑانے کو تیار ہیں۔