دبئی( آن لائن )پاکستان اور بھارت کے میچ سے کچھ گھنٹے قبل ہی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے عارضی طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا نے کرکٹ کے گراونڈز پر ہونے والی پاک بھارت جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنےکا اعلان کر دیاہے۔ ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے اعلان میں کہا کہ محفوظ رہنے کیلئے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کیلئے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو فضول باتیں یہاں پر کی جا رہی ہیں وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہیں تو حاملہ خاتون کو تو اکیلا چھوڑ ہی دو۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا کہ یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے ۔
Soo less than 24hrs to go for this match,safe to sign out of social media for a few days since the amount of nonsense thts gonna b said here can make a ‘regular’ person sick ,let alone a pregnant oneLater guys!Knock yourselves out!BUT remember-ITS ONLY A CRICKET MATCH! Toodles!
— Sania Mirza (@MirzaSania) September 18, 2018