'ذیابیطس کے مرض سے نجات پانا اب ممکن'

Last Updated On 19 September,2018 06:09 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے سے ذیابیطس کے مرض سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق ٹائپ ون ذیابیطس میں لبلبہ انسولین نہیں بنا پاتا جس کے لیے انسولین کے ٹیکے لگانے پڑتے ہیں۔ سائنسی طبی جریدے لینسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزن کم کرنے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خاتمہ ممکن ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خاتمہ وقتی اور ہمیشہ کے لیے بھی ہوسکتا ہےتاہم اس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔