ممبئی: (ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم یہ بیماری انہیں کامیاب زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتی۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 5 برس کی تھیں جب انہیں پتہ چلا کہ وہ دمہ جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں دمہ کے مرض کا شکار ہوں لیکن اس میں چھپانے کی کیا بات ہے؟
پریانکا نے لکھا میں یہ بات جانتی ہوں کہ میں اپنی بیماری کنٹرول کرسکتی ہوں اس سے پہلے کہ میری بیماری مجھے کنٹرول کرلے، اس کے ساتھ ہی پریانکا نے پُرامید لہجے میں لکھا کہ استھما(دمہ) کی بیماری مجھے زندگی کا مقصد حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی اورنہ ہی ایک خوبصورت زندگی گزارنے سے روک سکتی ہے۔
اپنے پیغام کے ساتھ پریانکا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ دمہ کی مریضہ ہونے کے باوجود زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہوئے اور اپنی بیماری کو شکست دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
.@priyankachopra is a global star, film producer, philanthropist & so much more, but did you know she is also an asthmatic?
— Breathefree (@ibreathefree) September 17, 2018
Asthma didn’t stop Priyanka from living her dreams. It shouldn’t stop you either. Watch how she lives a #BerokZindagi.
More here: https://t.co/cPUjgPtbrr pic.twitter.com/YjwVo3sL9C
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں دمہ کے مریضوں کے لیے چلائی جانے والی مہم’بریتھ فری‘ سے منسلک ہوئی ہیں جہاں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق تمام لوگوں کو بتایا