ایشیا کپ: بھارت کی ہانگ کانگ کے خلاف بیٹنگ جاری

Last Updated On 18 September,2018 06:27 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ کے کپتان آنشی رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے 24 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے۔ شیکھر دھون کی نصف سینچری۔

 

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بھارت کی ہانگ کانگ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور شیکر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور سے دونوں بلے بازوں کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا تاہم بلے باز تیسرے اور چوتھے اوور میں محتاط ہوگئے۔ بھارت کی پہلی وکٹ پینتالیس رنز پر گری جب کپتان روہت شرما تیئس رنز بنا کر احسان خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ بھارتی اوپنر دھون نے شاندار ففٹی سکور کی ۔ ابتک بھارتی ٹیم نے 24 اوورز میں 131 رنز سکور کر لیے ہیں اور شیکھر دھون اور رائدو کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے 20 سالہ خلیل احمد نے ڈیبیو کیا نہیں بولر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا۔

 

روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم شیکر دھاون، امباتی ریدو، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یزوندرا چاہل اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔ بھارت کی ٹیم بارہ سال بعد متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہے ۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں ہانگ کانگ اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے، پہلے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔