دبئی: (دنیا نیوز) ایشیاء کپ میں پاکستان نے ٹاس جیٹ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، بھارتی کپتان روہت شرماشائقین کواچھاکھیل دیکھنےکوملےگا۔
گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ میں آمنے سامنے آئیں گی، دونوں ٹیموں نے مقابلے کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔ قومی ٹیم میں فخر زمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہیں۔
Team line up for the big game!
— PCB Official (@TheRealPCB) September 19, 2018
For Live Updates https://t.co/U5ojkz1O0Y #INDvPAK #AsiaCup2018 #HarSaansMeinBolo pic.twitter.com/pZmPHVelNo
واضح رہے کہ پریکٹس سیشن کے بعد پاکستانی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے بھی اپنے وہی بارہ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جنہوں نے ہانگ کانگ کیخلاف میچ کھیلا تھا لیکن توقع ہے کہ گرین شرٹس چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان سنبھالیں گے۔ ایشیا کپ میں 12 میں سے 5 بار کامیابی نے گرین شرٹس کے قدم چومے اور 5 میں ہی روہت شرما الیون نے میدان مارا ہے جبکہ 2 میچ برابر رہے۔