کرکٹ کو شدید خطرات سے دوچار کرنیوالے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب

Last Updated On 25 September,2018 01:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی حکام نام نہاد کرکٹ دوست بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے لگے، ہوشربا انکشاف میں کہا کہ سخت اقدامات کے باجود جنٹل مین گیم کو بھارتی سٹے بازوں سے بڑا خطرہ ہے۔

آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں میڈیا بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی سٹے باز دنیا بھر میں کرکٹ کے لیے شدید خطرہ ہیں، یو اے ای میں جاری ایشیا کپ کے دوران افغان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد سے فکسرز کے تازہ ترین رابطے نے حکام کو گویا چونکا دیا ہے، کونسل کے جنرل منیجر اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل کا کہنا تھا کہ ان کرکٹ دشمنوں کے خلاف تازہ ترین 32 کیسز کی تحقیقات سمیت سنجیدہ اقدامات کے باجود بھارت میں سٹے باز مافیا سرگرم ہے جو دنیا بھر میں ہونے والی پرائیوٹ لیگز میں گندہ دھندہ کرتا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین احسان مانی بھی تحفظات ظاہر کر چکے ہیں، ہوشربا حقائق میں بتایا گیا کہ گذشتہ ایک سال چار ٹیسٹ سمیت پانچ کپتانوں سے سٹے بازوں نے رابطہ کیا، بریفنگ میں سابق زمبابوین قائد گریم کریمر کا تو کا اعترافی بیان بھی سنایا گیا۔