زلمی مدرسہ لیگ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

Last Updated On 06 December,2018 10:35 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) زلمی مدرسہ لیگ کا فائنل کل ال اقرہ پیٹریاٹس اور البقرہ اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔ گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، وزیرمملکت براٸے داخلہ شہریار آفریدی اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈکوچ محمد اکرم اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے۔

کوئٹہ میں جاری پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل کل بولان اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کے فائنل میں ال اقرہ پیٹریاٹس اور البقرہ اسٹرائیکرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گ۔ ایونٹ کے تیسرے روز کھیلے گئے میچز میں ال اقرہ نے ال اقبال کو نو رنزسے ہرادیا ۔ دوسرے میچ میں ال بقرہ نے راحت فیلکنز کو دس رنز سے شکست دی ۔ تیسرے میچ میں الریحام نے ال اقرہ کو چوبیس رنز چوتھے میچ میں راحت فیلکنز نے المعارف کو اڑتیس رنز اور پانچویں میچ میں البقرہ نے المعارف کو کو اکیس رنز سے ہرادیا۔

زلمی مدرسہ لیگ کا فائنل کل ال اقرہ پیٹریاٹس اور البقرہ اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد اکرم اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے۔

زلمی مدرسہ لیگ پاکستان کی پہلی اور منفرد کرکٹ لیگ ہے جس میں تمام مسالک کے مدارس کے طلبا اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن پشاور میں منعقد ہوا ۔ زلمی مدرسہ لیگ نے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے ۔