پورٹ الزبتھ: (ویب ڈیسک) سینٹ جارج پارک میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پروٹیز بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔
اوپنر ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ہینڈرکس نے 45 رنز کی باری کھیلی، ڈیبیو کرنے والے وانڈر سین 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلسی کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ریزا ہنڈرکس، وین ڈیر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فلوکویو، ہینرچ کلاسن، کاگیسو رباڈا، ڈیوائن پریٹوریس، ڈوان اولیویئر اور عمران طاہر شامل ہیں۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کو بھلا کر ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے