نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری

Last Updated On 28 January,2019 05:48 pm

ماؤنٹ مینگانوائے: (ویب ڈیسک) بھارت نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ماؤنٹ مینگانوائے کے بے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 243 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت نے ہدف باآسانی 43 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے روہت شرما 62، شیکر دھاون 28 اور کپتان ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ امباتی رائیڈو 40 اور دنیش کارتھک 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تو روس ٹیلر 93، ٹام لیتھم 51 اور کپتان کین ولیمسن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور دیگر بلے باز ناکام رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ بھونیشور کمار، یوزوندرا چاہل اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر محمد شامی کو  مین آف دی میچ  کے اعزاز سے نوازا گیا۔