لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کے فائنل سمیت آٹھ میچز کے ٹکٹ خریدنے کےلئے شائقین کا کھڑکی توڑ رش، کراچی میں فائنل میچ کے پانچ والے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔ لاہو میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ پانچ سو اور ہزار والی ٹکٹوں کی رہی۔
پی ایس ایل کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جس کے ٹکٹ نجی کوریئر سروس کی 55 مختلف برانچز پر دستیاب ہیں اور شائقین کرکٹ لائنوں میں لگ کر ٹکٹ حاصل کر رہے ہیں۔
کراچی کے 27، لاہور کے 12، گوجرنوالہ کے 3، حیدرآباد اور راولپنڈی کے 2،2 سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، شہری ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2019
Tickets for the HBL Pakistan Super League 2019 Karachi and Lahore matches are now available!#HBLPSL #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/v5jxc3o9F2
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 30 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور فائنل میچ کے تقریباً 18 ہزار ٹکٹ نجی کمپنی کو فروخت کے لیے دیے گئے ہیں جب کہ فائنل میچ کے 500 روپے والے ٹکٹس ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے۔
لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس 500 روپے سے 3 ہزار روپے تک ہیں جب کہ نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچز کے ٹکٹس 500 روپے سے 8 ہزار روپے تک ہیں۔
کراچی میں 7 مارچ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ رات 7 بجے ہوگا جب کہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
10 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسی روز لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
ایونٹ کا ایک ایلیمینیٹر میچ لاہور میں ہوگا جب کہ کراچی میں 13 مارچ کو کوالیفائر اور 15 مارچ کو ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں 17 مارچ کو ہوگا۔
اس سے قبل میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20 فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ بُک کروا چکے ہیں لیکن انہوں نے ہوم ڈلیوری کا آپشن استعمال نہیں کیا، اُنہیں مقررہ سینٹر پر جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔