نئی دہلی: (دنیا نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے تیرہ بھارتی ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس دکھانے پر اعتراض، بھارتی وزارت اطلاعات نے سیخ پا ہو کر 13 ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شوکاز نوٹس ملنے والے چینلز میں ABP نیوز، زی ہندوستان شامل ہیں۔
یونین منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ نے ترنگا ٹی وی، نیوز 18 انڈیا اور دیگر قومی اور علاقائی چینلز کو بھی شوکاز نوٹس بھیجتے ہوئے سات دن کے اندر وضاحت طلب کی ہے۔
ترنگا ٹی وی نے 22فروری کوڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ 20 منٹ 45 سیکنڈ تک نشر کی تھی۔