اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Last Updated On 25 February,2019 12:34 pm

شارجہ: (دنیا نیوز) 144 رنز کے ہدف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رونکی نے 67 رنز سکور کیے جبکہ سمیت پاٹیل نے 45 رنز سکور کیے اور دونوں بلے باز ناقابل شکست رہے، کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتااور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگز کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بڑی شراکتداری نہ بن سکی، ڈنک نے 49 اور عامر یامین نے 35 رنز بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور مجموعے کو 143 تک پہنچایا۔

اوپنر بابراعظم 27، منرو صفر،اویس ضیا3،انگرم 5،لیونگسٹن 22 اور عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جب کہ رومان رئیس اور محمد موسیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔