لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کی برطانیہ میں ناقص فارم پر سوال اٹھنے لگے۔
24 سالہ بابر اعظم انگلینڈ میں اب تک 11 میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میں صرف دو مرتبہ ناٹ آئوٹ رہے۔ اس دوران 30.11 کی اوسط سے صرف 271 رنز بنا سکے۔
ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگانے والے بابر اعظم انگلینڈ میں ایک نصف سنچری بھی نہ بنا سکے۔ سٹار بیٹسمین اب تک 60 ون ڈے میچوں میں 2478 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کی اوسط 50.57 ہے جس میں 8 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ون ڈے میں ان کا بہترین سکور 125 ناٹ آئوٹ ہے۔