شاہینوں کی ساؤتھمپٹن آمد، آج پریکٹس کے بعد کل دوسرا ون ڈے کھیلیں گے

Last Updated On 10 May,2019 10:50 am

لندن: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لندن سے ساؤتھمپٹن پہنچ گئیں، شاہین آج پریکٹس سیشن میں خوب پسینہ بہائیں گے، پانچ میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کی تیاری، انگلش سرزمین پر پاک انگلینڈ ون ڈے سیریزجاری ہے۔  لندن میں اوول کا میدان بارش کے نام رہا۔ کل (ہفتے کو) دوسرا ون ڈے ساؤتھمپٹن میں سہ پہر تین بجے شیڈول ہے۔

شاہین آج پریکٹس کے دوران بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ انگلش ٹیم بھی مہمان سائیڈ سے دودو ہاتھ کرنے کو تیار ہے۔

گرین شرٹس نے اوول ون ڈے کی حتمی الیون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ساؤتھمپٹن میں دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے ہوئیں۔ دو میں انگلینڈ اور ایک میچ میں پاکستان فاتح رہا۔