لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی ویمن کرکٹر ثنا میر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 146 وکٹیں اڑانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
ویمن کرکٹ کا میدان، ثنا میر نے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ سابق کپتان نے ون ڈے میں سب سے زیادہ ایک سو چھیالیس وکٹیں اڑانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
ورلڈ ریکارڈ پر قبضہ جمانے کیلئے ثنا میر کو مزید ایک شکار درکار ہے، اس طرح ثنا، ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیزا ستھالکر کے ہم پلہ آ گئیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا معرکہ کل (11مئی کو) شیڈول ہے، ثنا میر نے سب سے زیادہ ایک سوسنتالیس وکٹیں اڑانے کے کارنامے پر نظریں جما لیں۔