لندن: (ویب ڈیسک) افغانستان کے وکٹ کیپر محمد شہزاد نے اپنے ہی بورڈ پر جانبداری کا الزام لگا دیا، ان کا کہنا تھا کہ فٹ ہونے کے باوجود ڈراپ کر کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ پریکٹس سیشن میں شرکت کی، لنچ کرنے کے بعد ٹیم بس پر ہوٹل پہنچا تو میرے حوالے سے آئی سی سی کا میڈیا ریلیز آگیا اگر افغان بورڈ کو مجھ سے مسئلہ ہے تو مجھے بتا دیا جائے۔
اس موقع پر افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو اسد اللہ نے کہا کہ ہم نے شہزاد کی میڈیکل رپورٹ آئی سی سی کو دی ہے جس کے بعد ہمیں متبادل کھلاڑی ملا ہے وہ ہمارے بیٹسمین ہیں جو کسی بھی میچ کا نقشہ پلٹ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزاد کی میڈیکل رپورٹ میں واضح طور پر تحریر ہے کہ اس کے گھٹنے میں مسئلہ ہے۔ وہ ان فٹ ہونے کے باوجود ورلڈ کپ میچ کھیل گئے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔