سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی

Last Updated On 20 June,2019 03:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے استعفی دے دیا، ان کی جگہ ایم ڈی کرکٹ بورڈ وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی سربراہی کے فرائض‌ انجام دیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوا دیا جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محسن خان کو بورڈ میں کوئی اور عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے تاہم کرکٹ کمیٹی کی سربراہی اب ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کریں گے۔ان کی نگرانی میں کرکٹ کمیٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ تیار کرے گی۔