فاسٹ باؤلر محمدعرفان کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

Last Updated On 15 June,2019 10:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمدعرفان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق اس دورے کے دوران آپریشن کمانڈر توصیف حیدر نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی، پولیس کیمونیکشن افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر پتہ چلا ہم یورپ سے آگے جا چکے ہیں۔ بہت حیران ہوں پاکستان میں ایسا پراجیکٹ ہے۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

فاسٹ بولر محمدعرفان نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں بھی شرکت کی۔ محمدعرفان نے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی پیغام ریکارڈ کروا کر کیا، آپریشن کمانڈر توصیف حیدرنے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔