اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔
دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ملاقات میں غریب، محنت کش، مستحقین اور غرباء موضوع بحث رہے، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں شاہد آفریدی نے انسانیت کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔
Had a wonderful meeting with @ImranKhanPTI & I extended my full support for the PM Shelter Homes project for the deserving people. Also requested for a Cricket Academy for the youth of FATA #HopeNotOut. pic.twitter.com/pqnitOPYZl
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 15, 2019
اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپخونخوا سمیت پورے پاکستان میں غریبوں کیلئے پناہ گاہیں بنانا میرا مشن ہے، غریبوں اوربے سہارا لوگوں کیلئےشیلٹر ہومز بنانا چاہتا ہوں، پناہ گاہیں کاروباری افراد اور دوستوں کے ساتھ مل کر بناؤں گا۔ اب خدمت کا وقت ہے۔
ملاقات کے دوران شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے دوست کا تعارف بھی کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے شاہد آفریدی کے انسانیت کی خدمت کے جزبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو بے سہارا، نادار لوگوں کی خدمت کاعملی مظاہرہ کرتے ہیں۔ شیلٹر ہوم کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں گے۔