لندن: (دنیا نیوز) ٹیسٹ کرکٹ میں انقلابی تبدیلی متعارف کرادی گئی۔ یکم اگست سے ایشز سیریز میں جرسی کی پشت پر کھلاڑیوں کا نمبر اور نام لکھا جائے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق یکم اگست سے ایشز سیریز میں انقلابی تبدیلی کا آغاز کر دیا گیا ہے، باؤنسر پر زخمی کھلاڑی کا متبادل بیٹنگ، باؤلنگ کر سکے گا، سلو اوورریٹ پر کپتان پر میچ کی پابندی کا قانون ختم کر دیا گیا۔
انگلش فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کٹ پرنام اور نمبر لکھنے کا تجربہ ہوچکا ہے۔ ون ڈے فارمیٹ میں پلیئرز کی جرسی پر نام اور نمبر لکھنے کا رواج تین دہائیاں پرانا ہے ۔۔
نئے قوانین کے تحت سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے کرکٹرز کی جگہ متبادل کو میدان میں اتارا جاسکے گا، سلو اوور ریٹ پر کپتان پر ایک میچ کی پابندی کا قانون بھی ختم کردیا گیا ہے۔