لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی 23 سال بعد ایک مرتبہ پھر آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی، سینئر جنرل منیجر لیگل افیئرز سلمان نصیر کو بھی آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس پینل کا مقصد آئی سی سی کے قوانین اور جڑے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 23, 2019
کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی
احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی
مزید:https://t.co/nj4DUK2elT pic.twitter.com/6lEl52Jqa7
خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ کی عالمی باڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عہدیداران کی تعیناتی آئی سی سی سالانہ اجلاس کے دوران کی گئی، بی سی سی آئی کے امیتابھ چودھری، کرس نینزنی، عمران خواجہ، ایرل ایڈنگز اور کولن گریوز بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹیو مانو سواہنے بطور سابق عہدیدار کمیٹی کا حصہ ہوں گے، احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی۔
یاد رہے کہ احسان مانی 1996ء میں بھی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی کر چکے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا تھا کہ اپنی اس نامزدگی پر بہت خوش ہوں، عالمی کرکٹ کونسل کے چیئر مین کامشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے اتنی بڑی ذمہ داری دی۔ میں دیگر ممبران کیساتھ مل کر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔