لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، کوچ اور لیجنڈز فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وقار یونس پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں ایک مرتبہ پھر شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے باؤلنگ کوچ کے لئے درخواست دے دی۔ قومی ٹیم کے کوچ کے لئے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں۔
زرائع کے مطابق سابق کپتان دو مرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ آخری مرتبہ مئی 2104ء سے اپریل 2016ء تک ہیڈ کوچ رہے۔ دو مرتبہ باولنگ کوچ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچنگ سٹاف کے لئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔