مانچسٹر: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔
انگلش ٹیم تین سو تراسی رنز کے تعاقب میں ایک سو ستانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ سٹیو سمتھ کو شاندار بلے بازی پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلیا نے مانچسٹر میں تاریخ رقم کر دی۔ ایشز سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان انگلینڈ کو ایک سو پچاسی رنز سے ہرا دیا۔
آسٹریلیا کے تین سو تراسی رنز کے جواب میں انگلش ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنر برن اور کپتان جوئے روٹ کھاتہ کھولے بغیر چلتے بنے۔
سٹوکس ایک، ڈینلی ترپن اور جیسن روئے نے اکتیس رنز بنائے۔ برسٹو پچیس اور جوز بٹلر چونتیس رنز پر ہمت ہار گئے۔ یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو ستانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کے کمنز نے چار، ہیزل ووڈ اور لیون نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل کینگروز نے ایک سو چھیاسی رنز پر اننگز ڈکلیئر کی۔ سمتھ نے 82 رنز کی اننگز کھیل کر ہدف کو 383 رنز تک پہنچایا۔ مہمان آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں ففٹی اسکور کرنے پر سیٹو سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔